پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا امکان
کیپشن: پیٹرول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ آج ڈیزل فی لیٹر 6.41 روپے اور پیٹرول فی لیٹر 4.10 روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رات کو قیمتوں کا تعین کیا جائے گا اور پیٹرولیم ڈویژن نوٹیفیکشن جاری کرےگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے تاہم ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، سندھ اسمبلی کا بڑا اقدام،سب پر بازی لے گئی