امریکہ کسی بھی صورت میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے گا

Sep 23, 2026 | 17:24:PM
امریکہ کسی بھی صورت میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے گا
کیپشن: ایران ک یزیر زمین نیوکلئیر لیب کی ذخیرہ گاہ کے بارے مین کہا جاتا ہے کہ وہاں ایک ہزار کلو گرام کے لگ بھگ انریچڈ یورینئیم پڑی ہوئی ہے۔ جو گیس کی شکل مین سلنڈروں میں محفوظ ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک)    امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی نئی سٹیٹمنٹ میں یہ دہرایا ہے کہ  امریکہ کسی بھی صورت میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے گا۔

 واشنگٹن مین سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے  ایک پاکستانی نیوز آؤٹ لیٹ کے سوال کے جواب میں سرکاری بیان میں کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنا امریکہ کی پالیسی ہے، امریکہ ہر صورت مین ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکے گا۔

ایران کی کم از کم ایک زیر زمین نیوکلئیر لیب کی ذخیرہ گاہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں 440 کلو گرام کے لگ بھگ (972 پاؤنڈ) ساٹھ فیصد  انریچڈ یورینئیم پڑی ہوئی ہے۔  جو گیس کی شکل میں سلنڈروں میں محفوظ ہے۔ 

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی تین بنیادی ترجیحات امن، خوشحالی اور عالمی خودمختاری کا تسلسل ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں حالیہ تقریر کے  متعلق  ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مختلف اہم موضوعات پر موقف پیش کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ شروع سے ہی ایرانی قیادت سے ملاقات اور مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے رہے ہیں، تاہم امریکہ کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات پر  سوالات کے جواب میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے  واضح کیا کہ پاکستان امریکہ کا ایک اہم اور کلیدی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔