ترنول کے شہریوں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

Sep 23, 2026 | 22:46:PM
ترنول کے شہریوں کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)   وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد کیپٹن محمد سہیل چوہدری اور چیف کمشنر اسلام آباد نے  ترنول کے سینئیر  شہریوں سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کای گیا۔ 

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ مشران سے امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔

ترنول کے  نمایاں شہریوں اور بزرگ شہریوں کی پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔

علاقہ معززین  نے امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

طلال چوہدری نے علاقے میں امن و سلامتی کے لیے عوامی تعاون کو اہم قرار دیا۔

ترنول کے بزرگ شہریوں نے علاقے میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علاقہ معززین نے امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:    اسلام آباد میں سیکشن144 نافذ ہو گئی، اجتماعات پر پابندی