نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلہ کے الیکٹرک کی نظرثانی شدہ ٹیرف کے خلاف اپیل اپیلیٹ ٹربیونل سے مسترد ہونے کے بعد جاری کیا گیا،کےالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ پر برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف مالی سال 2023-24 سے مالی سال 2029-30 تک کے لیے مقرر کیا گیا ہے،نیپرا نے پہلے کے الیکٹرک کےلیے اوسط ٹیرف 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ مقرر کیا تھا،39 روپے 97 پیسے کے ابتدائی ٹیرف کے خلاف کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ فریقوں نے نظرثانی درخواستیں دائر کیں،نیپرا نے مختلف نظرثانی درخواستوں پر 20 اکتوبر 2025 کو فیصلے کیے۔
نظرثانی فیصلے میں نیپرا نے اوسط ٹیرف 39 روپے 97 پیسے سے کم کرکے 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ کر دیا،نظرثانی کے بعد کے الیکٹرک نے 32 روپے 37 پیسے کے ٹیرف کو چیلنج کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا،اپیلیٹ ٹربیونل نے تقریباً 11 ماہ کی کارروائی کے بعد کے الیکٹرک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے 32 روپے 37 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رکھا۔
نیپرا نے 20 اکتوبر 2025 کے نظرثانی فیصلوں کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کر دیا۔