موجودہ امن و امان کی صورتحال; فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شیڈول انٹرویوز ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک ) سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان کی صورتحال پرفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول انٹرویوز ملتوی کر دیے۔
ایف پی ایس سی نے ملتوی امتحانات کی تفصیلات کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ 24 اور 25 ستمبر کے انٹرویوز لاہور، اسلام آباد، پشاور سنٹرز شیڈول تھے۔
سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان صورتحال باعث انٹرویوز ملتوی کیے گئے، انٹرویوز امیدواروں کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کیلئے ملتوی کئے گئے، وائس پرنسپل (خاتون) گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز، ایف ڈی ای کے انٹرویوز ملتوی کیے گئے ۔
سینئر ایلیمنٹری ٹیچر (خاتون) گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز کے انٹرویوز ملتوی کردیے ،وائس پرنسپل (مرد) گریڈ 18، ایکس، ایف جی اسکولز ایف ڈی ای انٹرویوز ملتوی ہوگئے،وائس پرنسپل (مرد) گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز ایف ڈی ای انٹرویوز ملتوی ہوئے ۔
ملتوی انٹرویوز کی نئی تاریخوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کا فیصلہ جاری کر دیا