پریس کلب کے گیٹ سےخاتون صحافی کی گاڑی چوری

Sep 23, 2026 | 23:41:PM
پریس کلب کے گیٹ سےخاتون صحافی کی گاڑی چوری
کیپشن: پریس کلب کے گیٹ سےخاتون صحافی کی گاڑی چوری
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)پریس کلب کے گیٹ سے   خاتون صحافی صائمہ نواز کی گاڑی چوری ہو گئی۔ 

صائمہ نواز نے 7 بجے رات گاڑی پریس کلب کے باہر کھڑی کی ،8 بجکر 10 منٹ پر گاڑی وہاں موجود نہ تھی۔

واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چور شلوار قمیض میں ملبوس موٹر سائیکل سے نیچے اترتا ہے،چور اتر کر گاڑی کے پاس آیا اور گاڑی کا لاک کھولا اور فرار ہوگیا۔

خاتون صحافی نے قانونی کارروائی کے لئے تھانے درخواست دے دی ہے۔