پاکستان کی سٹریٹجک جغرافیائی  پوزیشن علاقائی منڈیوں کے لیے گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتی ہے،محمد اورنگزیب

Aug 27, 2026 | 18:44:PM
پاکستان کی سٹریٹجک جغرافیائی  پوزیشن علاقائی منڈیوں کے لیے گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتی ہے،محمد اورنگزیب
کیپشن: محمد اورنگ زیب کے ساتھ سعد گروپ کے سی ای او کی ملاقات مین پاکستان میں سعد گروپ کی انویسٹمنٹ کے مزید مواقع کو ایکسپلور کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی عرب کے  اسعد گروپ کے سی ای او کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں  اسعد گروپ  کے سی ای او نے پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

اسعد گروپ کے سی ای او نے  پاکستان میں نئے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور  پاکستان پر طویل مدتی اعتماد کا اظہارکیا اور  ایئرپورٹس کی فروخت کے عمل میں شرکت میں دلچسپی ظاہر کی۔ 

اسعد گروپ کے وفد نے بتایا کہ اسعد گروپ  سعودی اور عالمی شراکت داروں کو ساتھ ملانے پر کام کر رہا ہے۔ وافی انرجی پاکستان کے ریٹیل نیٹ ورک اور سٹوریج انفراسٹرکچر میں توسیع کر رہا ہے۔ 

وافی انرجی کا خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں سرمایہ کاری میں توسیع کا بھی  منصوبہ ہے۔ 

اسعد گروپ  پاکستان کے مالیاتی شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ 

وزیر خزانہ نے سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں مسلسل دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور  حکومت کا نجکاری عمل کے ذریعے نئے سرمایہ کاری مواقع کھولنے پر زور دیا۔ 

اورنگ زیب نے بتایا کہ  پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام اور معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سٹریٹجک جغرافیائی  پوزیشن علاقائی منڈیوں کے لیے گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔  

یہ بھی پڑھیئے:  لیفٹیننٹ جنرل (ر)سردار علی چودھری انتقال کرگئے