سڑکیں بند ہوئیں تو خیبر پختونخوا میں کھانے کے سامان کی فراہمی کم ہونے کا خڈشہ ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب دیسک) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے آغاز سے پہلے خیبر پختونخوا میں کھانے کی پنجاب سے جانے والی اشیا کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اگر جی ٹی روڈ اور موٹر وے ایم ون کو بند کرنا پڑا تو اس بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خورونوش کی ترسیل اور خیبر پختونخوا سے ملک کے دیگر حصوں کو تجارتی سامان کی ترسیل متاثر ہونےکا خدشہ ہو گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خورونوش کی ترسیل میں موٹر وے ایم ون اہم ذریعہ ہے، تاہم موٹر وے کو پی ٹی آئی کا اعلان کردہ لانگ مارچ روکنے کے لئے بند کرنا پڑا تو اس ممکنہ بندش سے خیبر پختونخوا میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونےکا خدشہ سامنے آ رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سامان کی ترسیل کا سلسلہ متاثر ہونےکی صورت میں مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہونا ناگزیر ہے۔
مارکیت ذرائع بتا رہے ہیں کہ دال، چاول اور دیگر کھانے کی اشیاء کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافےکا سامنا ہوسکتا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ موٹر وے کی بندش سے سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی بندش کے باعث اشیائے خورونوش کی ترسیل میں رکاوٹ کو جلد دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافےکی صورتحال پیدا نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیئے: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
ذرائع نے بتایا کہ آج بدھ کی رات تک خیبر پختونخوا کے لئے پنجاب سے تجارتی سامان کی ترسیل معمول کے مطابق ہو رہی ہے۔
اس دوران یہ سامنے آیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی راستوں، خصوصاً طورخم کے متعلق ایک صورتحال ڈیویلپ ہو رہی ہے۔
آج صبح طورخم کے قریب افغان طالبان کی طرف سے بھیجے گئے چار ڈرون مار گرائے جانے کی اطلاع ہے، جبکہ مزید چار ڈرون کوہاٹ کے قریب گرائے گئے ہیں۔
آج ہی کوہاٹ سے ملحق قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش اور فائرنگ کی اطلاع بھی آئی ہے۔
آج شام تک ایسی معتبر رپورٹ نہیں ملی کہ آج کسی نئے فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا کے اندر تجارتی ٹرکوں کی عام آمد و رفت، مثلاً پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، مردان وغیرہ کے درمیان، روک دی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پول: امریکیوں کو امریکہ میں قانون کی حکمرانی گرتی ہوئی نظر آنےلگی
مارکیت ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم اور دوسرے پاک افغان تجارتی کراسنگ پوائنٹس کی طویل بندش پہلے سے جاری مسئلہ ہے۔ حالیہ رپورٹنگ کے مطابق اس بندش نے KP کے تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور کلیئرنگ ایجنٹس کو شدید متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پرھیئے: اسرائیلی فوج نے فلسطینی اتھارٹی کے کرنل کو گرفتار کر لیا