تقرروتبادلے؛ سینئر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن سعد فاضل عباسی تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن سعد فاضل عباسی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری عدنان راشد کا وزارت ہاؤسنگ سے وزارت امور کشمیر تبادلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، سیکریٹری انکم ٹیکس پالیسی ایف بی آر محمد امین قریشی کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے جاوید احمد قمبر کی 5 ستمبر 2027 تک تعلیمی رخصت منظور کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئےہیں۔