خیبر پختونخوا میں پولیس اختیارات آئی جی سے وزیر اعلی کو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت آئی جی سے ناخوش ہے،تمام اختیارات واپس لینے کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
کے پی حکومت نے پولیس ایکٹ 2026 کی منظوری دے دی،کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیر اعلی سہیل آفریدی کی صدارت میں ہوا،پولیس کی تمام تقرریوں اور تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہو گا،کسی بھی معاملے میں پولیس براہ راست جواب جمع نہیں کرائے گی،محکمہ قانون اور اے جی آفس سے منظور شدہ جواب پولیس کسی بھی جگہ جواب جمع کرائے گی ۔
پولیس پالیسی اختیارات آئی جی سے وزیر اعلی کو منتقل ہوگئے،پولیس کے آپریشنل مالی اور انتظامی امور کی پالیسیاں بنانے کا اختیار وزیر اعلی کو منتقل کردئےگئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کرے گی،تمام ڈی ایس پیز ایس پیز ڈی پی آوز اور آر پی آوز کے تبادلے بھی وزیر اعلی کی منظوری سے ہو گا،آئی جی کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر کے پاس لوک آفٹر چارج ہو گا۔
خیال رہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت سے مشاورت کے بغیر لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ جواب کرایا جس سے صوبائی حکومت ناراض ہوئی۔