محکمہ قانون سندھ نے 5 نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیئے 

Sep 23, 2026 | 22:20:PM
محکمہ قانون سندھ نے 5 نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)محکمہ قانون سندھ نے 5 نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کردیئے۔

حکومت سندھ کے محکمہ قانون و امورِ پارلیمانی نے نئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے خالی اسامیوں پر فوری طور پر 5 وکلاء کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کر دیا گیا۔

 تعینات ہونے والے وکلاء میں محمد شاہد، عبدالوحید اور سلمان احمد شامل ہیں۔امجد حسین بلھڑو اور صائمہ امداد منگی کو بھی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

تمام تمام نامزد لا افسران کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری قانون سعید احمد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو جمع

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: