غیر ملکی سرپرستی سے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ کے علاقے شابان، میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مزید 6 دہشت گردوں کی ہلاکت ہماری سیکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک آرمی کے صوبیدار محمد جمیل کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم ان کی اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہید صوبیدار جمیل کی قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
وزیراعظم نے شہید صوبیدار مھمد جمیل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
یہ بھی پرھیئے: شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،13دہشتگرد جہنم واصل، ایک جوان شہید
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔