پاکستان پر افغانستان سے طالبان ریجیم کے ڈرون حملے کی مزید تفصیل سامنے آ گئی

Sep 23, 2026 | 21:15:PM
 پاکستان پر افغانستان سے طالبان ریجیم کے ڈرون حملے کی مزید تفصیل سامنے آ گئی
کیپشن: افغان طالبان ریجیم کے بھیجے ہوئے اس ڈرون کے تجزیہ سے اب اس کے بنانے والوں کا پتہ چلایا جائے گا اور یہ ٹریک کیا جائے گا کہ افغانستان پر قابض طالبان ریجیم کے پیچھے کون چھپ کر پاکستان پر حملے کروانے کی جسارت کر رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پر افغانستان سے طالبان ریجیم کے ڈرون حملے کی مزید تفصیل سامنے آ گئی۔ آج افغانستان پر قابض  ناجائز افغان طالبان تریجیم نے پاکستان کی حدود کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کئے، یہ سب ڈرون گرا دیئے گئے۔ اب ان حملوں کی مزید تفصیل سامنے آ گئی ہے۔

نا جائز افغان طالبان ریجیم کے ۲۳ ستمبر کے ڈرون حملوں کے بعد گرائے گئے تمام ڈرونز کا  ملبہ تحویل میں لے لیا گیا  ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  افواج پاکستان افغان طالبان رجیم کی ہر زمینی، ہوائی اور دہشت گردانہ دراندازی کو ناکام بنانے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس سے پہلے کیا اطلاعات آئیں

آج  23 ستمبر کو یہ اطلاعات سامنے اائین کہ افغانستان سے افغان طالبان ریجیم نے ایک بار پھر شر انگیزی کی اور کئی درون پاکستان پر حملے کے لئے بھیجے۔ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نےافغان طالبان رجیم کی پاکستان کے اندر  عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا۔

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی دراندازی  کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اپنی حدود میں آنے والے  تمام ڈرونز راستے میں ہی  تباہ کر دئیے۔

بعد میں تصدیق ہوئی کہ  آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب بھیجے گئے تھے۔  افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دیئے ۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے، 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

  یہ بھی پڑھیں: فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست

 ذرائع کے مطابق دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔