ریلوے پولیس کا ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لینے کا فیصلہ

Sep 23, 2026 | 21:04:PM
ریلوے پولیس کا ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد) پاکستان ریلوے پولیس نے ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے پولیس کی ٹکٹ لیس مسافروں کی روٹین چیکنگ میں شرکت فوری طور پر ختم کردی گئی،ریلوے پولیس اب ٹکٹ لیس مسافروں کی معمول کی مشترکہ چیکنگ نہیں کرے گی۔

ریلوے پولیس نے کمرشل برانچ، ایس ٹی ایز اور ٹی ٹی ایز کے ساتھ مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لے لیا،ریلوے پولیس اہلکاروں کو روٹین جوائنٹ چیکنگ کے لیے تعینات نہ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے پولیس کی نفری کو بنیادی سیکیورٹی فرائض سے ہٹانے سے گریز کیا جائے، مزاحمت، بدتمیزی یا امن و امان کی صورتحال میں ریلوے پولیس مدد فراہم کرے گی،ریلوے پولیس کی معاونت صرف ایس ٹی ایز اور ٹی ٹی ایز کی تحریری درخواست پر ہوگی۔

ٹکٹ لیس مسافروں کی چیکنگ کے لیے ریلوے پولیس کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،ریلوے پولیس نے قانونی پیچیدگیوں کے خدشے کے پیش نظر مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لے لیا،ریلوے پولیس کا ٹکٹ لیس مسافروں کی مشترکہ چیکنگ کا ایس او پی واپس لے لیا گیا اورروٹین چیکنگ میں نفری کی تعیناتی ختم کردی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر گھٹ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: