راولپنڈی؛اینٹی کرپشن کی کارروائی میں پٹواری اور پرائیویٹ منشی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں کلر سیداں اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اور پرائیویٹ منشی کو گرفتارکرلیا۔
اینٹی کرپشن ذرائع کاکہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے چوک پنڈوڑی میں قائم پٹوار سرکل ڈیرہ خالصہ کے دفتر پر چھاپہ مارا، پٹواری فہیم پر صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی سے 5 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کا الزام تھا، پٹواری نے تاجر رہنما سے دو مرلہ دکان کی رجسٹری کے عوض 5 لاکھ روپے رشوت طلب کئے تھے، کارروائی کے دوران پٹواری سے ایک لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کئے گئے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کا مزید کہناتھا کہ صدر انجمن تاجران چوک پنڈوڑی چودھری عباس کی شکایت پر کارروائی کی گئی، پٹواری کے دفتر میں نہ بیٹھنے اور رقم طلب کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں، شکایت پر اینٹی کرپشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اور منشی کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر گھٹ گئی