ساہیوال ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن کارروائی، میپکو ملازم 35 ہزار رشوت لیتے گرفتار

Aug 31, 2026 | 22:50:PM
ساہیوال ایف آئی اے کی اینٹی کرپشن کارروائی، میپکو ملازم 35 ہزار رشوت لیتے گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی اینٹی کرپشن ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میپکو ملازم محمود اکبر خان ولد محمد اکبر خان کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے گھریلو بجلی کا میٹر/کنکشن لگوانے کے عوض شکایت کنندہ سے 35 ہزار روپے طلب کیے تھے۔
مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی ریڈ کے دوران ملزم کی جیب سے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔ 

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تھانہ ایف آئی اے ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو سرکاری سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی