ملتان : سیکرٹری یونین کونسل محمد عابد بندیشہ 10 ہزار روپے رشوت لیتے پکڑے گئے، مقدمہ درج
کیپشن: ملتان : سیکرٹری یونین کونسل محمد عابد بندیشہ 10 ہزار روپے رشوت لیتے پکڑے گئے، مقدمہ درج
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر )ملتان میں اینٹی کرپشن خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل مخدوم پور خانیوال محمد عابد بندیشہ کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کارروائی کی، ملزم نے بھتیجی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
اینٹی کرپشن نے رشوت کی رقم 10 ہزار روپے ملزم کے قبضے سے برآمد کرلی، سیکرٹری یونین کونسل کے مبینہ پرائیویٹ منشی ذوالفقار کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، کارروائی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بشارت نبی کی نگرانی میں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال