سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے دو پٹواری برطرف

Sep 05, 2026 | 13:34:PM
سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے دو پٹواری برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرحان سعید)ساہیوال میں سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے والے دو پٹواری ملازمت سے برطرف کردیئے گئے۔
 اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد نے دونوں پٹواریوں کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے۔
 سابق پٹواری محمد رفیق کے خلاف غفلت، نااہلی اور مس کنڈکٹ پر کارروائی کی گئی جبکہ سابق پٹواری عزیر احمد کے خلاف جعلی انتقال اور سرکاری فیس میں خردبرد ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری قیمتیں نظرانداز؛ ایل پی جی کی من مانے نرخوں پر فروخت،شہری پریشان
ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق کاکہناہے کہ کرپشن اور مالی بے ضابطگی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔