شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

Sep 24, 2026 | 14:47:PM
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی جانب سے سیکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی،سیکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔