چکن اسٹیک بنانے کی منفرد تر کیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چکن اسٹیک بنانے کی آسان اور منفرد ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چمچہ، لال مرچ آدھا چھوٹا چمچ، ہلدی 2؍ چھوٹے چمچے، گرم مصالہ ایک چھوٹا چمچ، زیرہ آدھا چمچ، ہری مرچ 4؍ عدد کٹی ہوئی۔
سرکہ چوتھائی چھوٹا چمچ، کریم آدھا کپ، انڈے 5؍ عدد، شملہ مرچ 2؍ عدد اور پیاز (دونوں چوکور کٹی ہوئی)، بریڈ کرمز حسب ِ ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت کی بوٹیاں بنا لیں، پھر ان میں لال مرچ، ہلدی، گرم مصالہ، زیرہ، ادرک، لہسن، ہری مرچیں اور کریم ملا کر میرنیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔
پھر اس کو اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے پھر چولہے سے اتار لیں، اسٹک لیں، اس پر ایک بوٹی، ایک کیوب شملہ مرچ، ایک کیوب پیاز اور پھر بوٹی لگائیں۔
اس طرح اپنے حساب سے اسٹیکس تیار کرلیں، انڈے پھینٹ لیں پھر اس کو انڈے میں ڈِپ کریں، بریڈ کرمز لگائیں اور تیل میں فرائی کر لیں۔