لاہور کے مختلف علاقو ں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Sep 24, 2026 | 10:38:AM
لاہور کے مختلف علاقو ں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد،فاران یامین،حاشر وڑائچ ، رمشا اسماعیل)لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث  موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں لاہور چیمبر اور چائنہ چوک میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں مجموعی طور پر موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت مختصر دورانیے کے لیے آسمان پر بادل موجود رہے  تاہم دن کے دوران دھوپ چمکنے کی توقع ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی بڑھ گیا،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کا ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر 10 افراد اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان

اسلام آباد میں دن بھر 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں دن بھر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات،امن و استحکام کے لیے مذاکرات پر زور 

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،شہر میں جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فضائی معیار تسلی بخش ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔