آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

Sep 24, 2026 | 08:57:AM
آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائم مقام صدر آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج 24 ستمبر بروز جمعرات صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے، جس میں نئے صدر آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

صدر کے انتخاب کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اجلاس بلاک نمبر 12، سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی کا اجلاس عبوری آئین آزاد جموں و کشمیر 1974 کے آرٹیکل 27 اور الیکشنز رولز 2020 کے قاعدہ 102 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب کیا جائے گا،صدر کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی یورپی کونسل، یورپی کمیشن کے صدور سے ملاقات،پاکستان کے دورے کی دعوت

قانون ساز اسمبلی کے ارکان صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے، جس کے بعد انتخابی عمل مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔