مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب

Sep 09, 2026 | 13:52:PM
مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا جس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن پنجاب کا  ہنگامی اجلاس صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء خاں نے طلب کیا جوہفتہ کے روز تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔
اجلاس سے قبل رانا ثناء اللہ خاں پریس کانفرنس بھی کرینگے،اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی،اجلاس میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر بھی غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار
اجلاس میں غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے خلاف بھی ایکشن پر غور ہوگا،اس کےعلاوہ اضلاع اور پارٹی کے مختلف ونگز کےخالی عہدوں طور پارٹی رہنماؤں کی نامزدگی پربھی مشاورت ہوگی۔