سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر بنائے جانے کا امکان

Sep 04, 2026 | 18:53:PM
سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر بنائے جانے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری)پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں بڑی تنظیمی تبدیلی متوقع، سابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

 میاں عبدالوحید کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا سیکرٹری جنرل نامزد کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق  پارٹی قیادت کی جانب سے آزادکشمیر میں تنظیمی عہدوں کے لیے نئے فارمولے پر غور کیا گیا، فیصل ممتاز راٹھور کو پارٹی کی قیادت سونپنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

 فیصل راٹھور اور میاں عبدالوحید پارٹی کے اہم اور متحرک رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں،نئی تنظیمی قیادت کے ذریعے آزادکشمیر میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تنظیمی تبدیلیوں کا مقصد پارٹی کو آئندہ سیاسی چیلنجز کے لیے مضبوط بنانا ہے، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی نئی تنظیمی قیادت کا اعلان جلد متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق حتمی منظوری پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت کے بعد دی جائے گی،  فیصل راٹھور کی ممکنہ نامزدگی سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں اہم تنظیمی تبدیلی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بچوں کا ب فارم مفت بنوائیں! بڑی سہولت کا اعلان