وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سفیر رضا)وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔
صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر کیلئے نامزد کیاہے جوٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
افتخار گیلانی کی نامزدگی پر پارٹی میں شدید اختلافات پائے جارہے ہیں،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکارکردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں 2روزہ 28 واں دفاعی جائزہ اجلاس
دوسری طرف شاہ غلام قادر بھی انتخاب سے دستبردارہوگئے ہیں۔
وزیراعظم کیلیے ن لیگ کی جانب سے بیرسٹر سید افتخار گیلانی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مختار احمد امیدوار ہیں، وزیراعظم کے منتخب ہونے کیلیے 27 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہے،ن لیگ 32 سیٹوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی 16 نشستیں ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیرکے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواربیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کےکاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں،کاغذات نامزدگی لیگی ممبران اسمبلی راجہ ثاقب ،ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر اور دیگر ارکان نے جمع کرائے،کاغذات نامزدگی سیکریٹری اسمبلی کے پا س جمع کرائے گئے، بیرسٹر افتخار کی جانب سے الگ الگ 3کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے نامز د امیدوار سردار مختارا حمد عباسی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرو دائیے گئے ہیں۔