شہباز شریف کی یورپی کونسل، یورپی کمیشن کے صدور سے ملاقات،پاکستان کے دورے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس دا کوستا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا گرتروڈ وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ فریقین نے اعلیٰ سطح پر بڑھتے ہوئے باہمی روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان، یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر مسلسل روابط پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif met with the President of the European Council, H.E. Mr. António Luís Santos da Costa and the President of the European Commission, H.E. Ms.Ursula Gertrud von der Leyen on the sidelines of UN General Assembly 2026
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 23, 2026
Prime Minister held a… pic.twitter.com/WtMjk8jdJe
انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور یورپی یونین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے جی ایس پی پلس (GSP+) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے ساتھ مسلسل روابط جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم
وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے صدور کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی،انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یورپی یونین کی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔