کے الیکٹرک کا نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

Sep 24, 2026 | 10:06:AM
کے الیکٹرک کا نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کے الیکٹرک نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
کے الیکٹرک کے مطابق ٹریبونل کے فیصلے سے ملٹی ایئر ٹیرف 2024-30 پر مالی اثرات پڑ سکتے ہیں ،ٹریبونل کے فیصلے میں کمپنی کے وکیل کے دلائل کو مدنظر نہیں رکھا گیا،نیپرا ٹریبونل کے فیصلے پر کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔
کے الیکٹرک کے مطابق ٹریبونل فیصلے سے 2024-30 کے ملٹی ایئر ٹیرف پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،کے الیکٹرک تحریری حکم نامے کی منتظرہے اور قانونی کارروائی پر بعد میں غور کا عندیہ دیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈ شپ کے تحت تبادلوں پر پابندی اٹھا لی
کے الیکٹرک کے مطابق ٹریبونل فیصلے کے مالی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں،اس حوالے سے کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوبھی خط لکھ دیا،تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد آئندہ قانونی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔