چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی عدالت کوای کورٹ درجہ دیدیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کو ای کورٹ کا درجہ دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت میں پیپر لیس انوائرمنٹ فراہم کردیا گیا، جبکہ کورٹ روم نمبر ون میں جدید اسکرینیں نصب کرکے آن لائن سماعتوں کے ساتھ ڈیجیٹل عدالتی ریکارڈ کا استعمال بھی شروع کردیا گیاہے۔
ڈیجیٹل اور ای کورٹ سماعتوں کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے مقدمات کی کارروائی مزید شفاف اور تیز بنانے میں مدد ملے گی،وکلاء اور سائلین کو عدالتی معلومات تک آن لائن رسائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس؛ فلک جاوید انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
وکلاء کامؤقف ہے کہ ٹیکنالوجی کا فروغ انصاف کی فراہمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔