جلنے اور خراب ہونیوالے بجلی میٹرز کو تبدیل نہ کیا جا سکا

Sep 24, 2026 | 12:08:PM
 جلنے اور خراب ہونیوالے بجلی میٹرز کو تبدیل نہ کیا جا سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)مون سون سیزن کے دوران جلنے اور خراب ہونیوالے بجلی کے میٹرز کو تبدیل نہ کیا جا سکا۔
سنگل اور تھری فیز میٹرز تبدیل نہ ہونے سے صارفین کو بھاری بلز بھجوا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں 32 ہزار سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا ہے جبکہ ایک ہزار تھری فیز میٹر کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر خراب ڈیکلیئر کیا گیا،اس طرح مجموعی طور پر 33 ہزار سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر صارفین کو اوسط بلز جاری کئےجس سے صارفین کو واجبات کی مد میں بھاری ادائیگیاں کرنا پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی
نیپرا رولزکے مطابق لیسکو کو صارفین کے خراب میٹر کو تبدیل کرنا ہوتا ہے،لیسکو کے 33 سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر خراب ڈیکلیئر کیاگیالیکن میٹرز کوتبدیل کرنے کے بجائےان پراوسط بلز جاری کر دیئے گئے۔