انٹرمیڈیٹ میں ایک لاکھ سے زائدطلبہ فیل، پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری 

Sep 24, 2026 | 12:38:PM
انٹرمیڈیٹ میں ایک لاکھ سے زائدطلبہ فیل، پیپر ری چیکنگ کا شیڈول جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے۔
 لاہور بورڈ نے نتائج کے فوری بعد طلبہ کے لیے پیپر ری چیکنگ کا شیڈول بھی جاری کر دیاہے۔
لاہور بورڈ کے مطابق طلبہ 24 ستمبر سے آن لائن ری چیکنگ کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس نے 9ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولیاں کرلیں
لاہوربورڈ حکام کے مطابق پیپر ری چیک کروانے کے لیے فی مضمون 1300 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، طلبہ مقررہ مدت کے اندر آن لائن درخواست جمع کروا کر اپنے پیپرز کی ری چیکنگ کروا سکتے ہیں۔