پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم شہبازشریف

Sep 24, 2026 | 10:54:AM
پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مجھ سمیت صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد ہونے والے واقعات غیر متوقع تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے، ہم نے امید نہیں چھوڑی،کشیدگی میں کمی اور پیش رفت کے لیے ہم مکمل پُرعزم ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، یہ مسلسل عمل ہے، تمام دوست ممالک امن کے حصول کی کوششوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بس مسافروں کیلئے نئے قوانین، کھانے پینے یا گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ