یونین کونسل سروس رولز 2026 منظور،نئے ملازمین کو پے سکیل اور پنشن نہیں ملے گی

Sep 24, 2026 | 11:57:AM
یونین کونسل سروس رولز 2026 منظور،نئے ملازمین کو پے سکیل اور پنشن نہیں ملے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں یونین کونسل ملازمین کے نئے سروس رولز 2026 منظور کرلیے گئے ہیں، جن کے تحت یونین کونسل سیکرٹری اور نائب قاصد کی تمام نئی بھرتیاں یکمشت تنخواہ پر ہوں گی، نئے یونین کونسل ملازمین کو بنیادی پے سکیل اور پنشن کی سہولت نہیں ملے گی۔

دستاویزات کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل کی بھرتی کے لیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن گریجویشن لازم قرار دی گئی ہے۔

 آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن، بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکاؤنٹنگ کی ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔

 انتظامی اور ریاضیاتی علوم میں گریجویشن رکھنے والے امیدوار بھی بھرتی کے لیے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پنجاب:سرکاری سکولوں میں طلبہ کیلئے روزانہ 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار 

پہلے سے پے سکیل پر موجود ملازمین ریٹائرمنٹ تک موجودہ مراعات کے ساتھ برقرار رہیں گے۔

 تاہم موجودہ پے سکیل ملازمین کی آسامیاں بتدریج ختم ہونے والے کیڈر میں شامل ہوں گی۔

محکمہ خزانہ نے نئے سروس رولز کی حمایت کردی ہے جبکہ محکمہ قانون نے مسودے کی جانچ مکمل کرلی ہے۔

نئے قواعد کے ذریعے یونین کونسل ملازمین کی بھرتی اور ملازمت کی شرائط کو قانونی شکل دی جائے گی۔