برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی جہاز گر کر تباہ،2 پائلٹ زخمی

Sep 24, 2026 | 12:34:PM
برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی جہاز گر کر تباہ،2 پائلٹ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی رائل ائیرفورس (آر اے ایف) کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ معمول کے مطابق اپنی تربیتی پرواز پر تھا، ہاک ٹی 2 طیارے نے اینگلسی میں واقع آر اے ایف ویلی اسٹیشن سے پرواز کی کہ اسی دوران وہ قریبی علاقے میں زمین پر آ گرا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں طیارے کو زمین پر گرکر تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور میں کریک ڈاؤن، 29 افراد نظر بند،37گرفتار

طیارے میں 2 پائلٹ بھی سوار تھے جو نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے۔

 آر اے ایف کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تربیتی طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے، تحقیقات جاری رہنے کے دوران احتیاطی اقدام کے طور پر جنگی طیارے ہاک ٹی 1  اور ٹی 2  کے آپریشنز کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔