پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور میں کریک ڈاؤن، 29 افراد نظر بند،37گرفتار

Sep 24, 2026 | 12:25:PM
پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور میں کریک ڈاؤن، 29 افراد نظر بند،37گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر لاہور پولیس نے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 29 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے 37 متحرک کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کی نظر بندی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ چار رہنماؤں کو 9 مئی سے متعلق مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ کے تناظر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ لاک ڈاون نافذ، کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر

ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے لیے پہلے سے مرتب فہرستوں کی بنیاد پر کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔