سمارٹ لاک ڈاؤن، شاپنگ مالز اور بازاروں کیلئے نئے اوقات جاری
بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، میرج ہالز رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، فارمیسیز، ہسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومتِ بلوچستان نے کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 3 ماہ کیلئے 50 فیصد کمی کی جائے گی، سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور غیرملکی دوروں پر پابندی عائد ہوگی۔
سرکاری عشائیوں، سیمینارز اور کانفرنسز پر بھی پابندی ہوگی جبکہ تنخواہوں اورپنشن کےعلاوہ سرکاری اخراجات میں 5 فیصد کمی کی جائے گی،شادی کی تقریبات میں بھی ون ڈش پالیسی پرعملدرآمد کاحکم دیا گیا ہے۔
بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، میرج ہالز رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، فارمیسیز، ہسپتال، پیٹرول پمپس اور ڈیری شاپس پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے، کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے خوشخبری۔۔!مریم نواز نے منظوری بھی دیدی