اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

Sep 24, 2026 | 11:16:AM
اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔
اسد قیصر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پرجج طاہر عباس سپرانے کہاکہ اسد قیصر آخری دفعہ فروری میں عدالت میں پیش ہوئے تھے، حاضری سے استثنیٰ کی جودرخواست دائر کی گئی اس پر اسد قیصر کے دستخط بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک کا نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
اسد قیصر کیخلاف دہشت گرد کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔