ویڈیو :ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے ایرانی سفارتخانے کی انوکھی پوسٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہرارے میں واقع ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی پر طنز کرتے ہوئے تیلگو فلم ’بھگونت کیسری‘ کا 58 سیکنڈ کا ایک سین شیئر کر دیا۔
ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں تیلگو اداکار نندا موری بالا کرشنا کو 2 مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران دکھایا گیا ہے، دونوں جانب رائفلوں، حفاظتی ڈھالوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس افراد موجود ہیں۔
Trump talks about annihilating Iran. But he knows Iran is not defenseless. Since we informed they have recently been watching Bollywood instead of Hollywood. https://t.co/v6Le8zkH5X
— Iran Embassy in Zimbabwe (@IRANinZIMBABWE) September 23, 2026
ایرانی سفارت خانے نے طنزیہ انداز میں اس ٹوئٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ایران کو تباہ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ آج کل ہالی ووڈ کے بجائے بالی ووڈ فلمیں دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں کہا تھا کہ میرے سامنے ایک بڑا فیصلہ ہے، یا تو ایران کو دوبارہ تعمیر کا موقع دینے والا معاہدہ کیا جائے یا اسلامی جمہوریہ ایران کو تیزی سے تباہ کر دیا جائے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں کہ ایران کو ایک معاہدے کے ذریعے دوبارہ تعمیر اور پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بننے کا موقع دیا جائے یا اسے فوری طور پر تباہ کر دیا جائے تاکہ ایران دوبارہ لوگوں اور ممالک کو نقصان نہ پہنچا سکے