پہلا پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پہلا پاسپورٹ بنوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے ریلیف کااعلان کردیاگیا۔
اب حج 2027 کے خواہش مند پاکستانی پاسپورٹ وقت پر حاصل کر پائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو پاکستان فواد اسد اللہ خان سے باہمی مشاورت سے دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانیز حجاج زائرین کے لیے پہلے پاکستانی پاسپورٹ کے لیے لازم سیکیورٹی کلیئرنس کے عمل کو تیز اور جلد مکمل کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔
حج درخواست گزاروں کے لیے ڈی جی پاسپورٹ آفس نے ایک سپیشل فارم جاری کیا ہے جو ہر درخواست گزار اپنے کوائف مکمل کر کے اپنی پاسپورٹ درخواست کے ساتھ متعلقہ سفارتخانے میں جمع کروائے گا تاکہ جلد از جلد پاسپورٹ کا حصول ممکن بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس کے پرویشنل نتائج کا اعلان
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نعیم نقشبندی نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کرکے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ریاست اور سمندر پار پاکستانیوں میں مزید ہم آہنگی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا،یہ سہولت صرف حج کے خواہش مند افراد کے لیے ہوگی، پہلے پاسپورٹ کی سیکیورٹی کلیئرنس پر مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔