لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس کے پرویشنل نتائج کا اعلان

ویژن الائنس کے 13 اور پی پی بی اے الائنس کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں;الیکشن کمیشن

Sep 24, 2026 | 08:42:AM
لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس کے پرویشنل نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس کے پرویشنل نتائج کا اعلان کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ویژن الائنس کے 13 اور پی پی بی اے الائنس کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن خالد گجر اور حارث عتیق کی جانب سے نتائج کا اعلان کیاگیاجس کے مطابق ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی ہسام 1700 ووٹس کیساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ شیخ محمد ابراہیم 1638 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حامد رضا 1605 ،یوسف رضوی 1588 ،عظیم افتخار 1585 ،سید مردان علی زیدی 1570 ،طارق محمود 1562 ، ذوالفقار چوہدری 1549 ،حماد محمود 1544 ،چودھری فرغام 1541 ،محمد علی 1535 ،عمر عبداللہ 1512اورحمزہ مجید 1455 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔
پی پی بی الائنس کے طاہر منظور چوہدری 1478 اورعامر عطا باری 1460 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،کارپوریٹ کلاس کی 15 ایگزیکٹیو کمیٹی کی نشستوں پر ویژن الائنس کے 13 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پی پی بی الائنس کے 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ امن و امان کی صورتحال; فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شیڈول انٹرویوز ملتوی
چیئرمین پی پی بی اے الائنس میان انجم نثار کی جانب سے گنتی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ری کاؤنٹنگ کی درخواست الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی گئی،ریکارڈ ڈی جی ٹی او آبزورز کی موجودگی میں سیل کردیا گیا۔