لاہور چیمبر الیکشن میں 9 روز باقی، انتخابی سرگرمیاں عروج پر

Sep 15, 2026 | 12:19:PM
لاہور چیمبر الیکشن میں 9 روز باقی، انتخابی سرگرمیاں عروج پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، شہر کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے انتخابی دنگل کا میدان 23 ستمبر کو سجے گا، انتخابات کے قریب آتے ہی امیدواروں اور مختلف انتخابی اتحادوں کی جانب سے رابطہ مہم میں تیزی آ گئی ہے۔

پی پی بی اے الائنس کی انتخابی مہم بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار سفیر بشیر نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں اور اپنی انتخابی مہم کو آگے بڑھایا۔

اس موقع پر باؤ بشیر، شیراز بشیر اور حسیب بشیر بھی سفیر بشیر کے ہمراہ موجود رہے،امیدوار نے مختلف مارکیٹوں کے تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے انتخابی منشور اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان نے بھی سفیر بشیر سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر کاروباری برادری کے مسائل، لاہور چیمبر کے کردار اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کوریلیف  کی فراہمی!وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دیدی