شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی بڑی وجہ ؛حرامانی

Sep 24, 2026 | 10:30:AM
شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی بڑی وجہ ؛حرامانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی نے کہاہے کہ میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں۔
 حرامانی نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں، تاہم شوہر کا دوست ہونا کامیاب ازدواجی زندگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
حرا مانی نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ایسا نہیں کہ میں اور مانی آپس میں لڑتے نہیں بلکہ دونوں کے درمیان شدید جھگڑے بھی ہوتے ہیں، میاں بیوی کے درمیان ایک عام لڑائی ہوتی ہے جبکہ کبھی کبھار بات جارحانہ جھگڑے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ میں اور مانی دن میں کئی مرتبہ لڑتے ہیں، لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میرا شوہر ہی میرا دوست بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جنسی استحصال کے عادی مجرم فلمساز ہاروی وائنسٹائن کو آج سزا ہو گئی، کتنے سال جیل میں رہے گا؟
حرا مانی نے مزیدکہاکہ میں نے بہت سے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کے شوہر اچھے نہیں ہوتے، تاہم میں اپنے شوہر سے دن بھر بات کرتی رہتی ہوں، حتیٰ کہ لڑائی کے دوران بھی دونوں کے درمیان بات چیت جاری رہتی ہے، ماشاء اللّٰہ میرا صرف ایک دوست ہے اور وہ مانی ہیں، ساتھ ہی نظرِ بد سے بچنے کی دعا بھی کی ہے۔