پی ٹی آئی کے دوست کراچی آئیں، لیکن پاکستان کےخلاف بات نہیں ہوگی، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) میئرکراچی مرتضیٰ وہابب نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے دوست کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں ، لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔
کراچی کے مئیر نے کراچی کے علاقہ گزری میں کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کہا، مجھے پی ٹی آئی کے لوگوں سے کوئی اختلاف نہیں، جب کوئی جلسہ یا مجمع ہوتا ہے تو انتظامیہ اس کے لیے کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی کا جلسہ بھی ہو تو کنٹینرز ہی لگائے جاتے ہیں۔
مرتضٰی وہاب نےکہا کہ کمیونٹی سینٹرز کا شمار بھی بنیادی سہولتوں میں ہوتا ہے، بڑے لوگ اور صاحب حیثیت افراد بڑے بڑے لان میں اپنے پروگرام کرلیتے ہیں، عام آدمی کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوتا، جس پر ہم اب بڑے پیمانے پرکام کر رہے ہیں، ہم شہریوں کے لیے مزید کمیونٹی سینٹرز بنائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا، اس وقت پاکستان کا واحد شہرکراچی ہے جہاں بلدیاتی حکومت فعال ہے، ماضی میں جنہوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا، انہیں بھی آج الگ انتظامی یونٹ چاہیے۔
یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد پر صادق خان حکومت کرے گا یا ظہران ممدانی؟ نیا ڈرافٹ سامنے آ گیا