جناح ہاؤس حملہ کیس؛ فلک جاوید انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

Sep 24, 2026 | 11:27:AM
جناح ہاؤس حملہ کیس؛ فلک جاوید انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا۔
ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ کی معیاد ختم پر پیش کیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرتے ہوئے کہاگیاکہ تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ملزمہ کی جانب سے اظہر سلہریا ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ملزمہ کے وکیل نے کہاکہ ملزمہ کو کسی دیگر ملزم کے بیان پر گرفتار کیا گیا ،ملزمہ جناح ہاؤس حملہ میں ملوث نہیں ہے ،پی ٹی آئی سے وابستگی کی وجہ سے ملزمہ کو ملوث کیا گیا ہے ،ملزمہ فلک جاوید خاتون ہے مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے ،اس کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی ڈسچارج کیا گیا ۔
جناح ہاؤس حملے کا تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے،مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج
 تفتیشی افسرکے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے سازش کے تحت جناح ہاؤس پر حملہ کیا ،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل ہیں۔