صدرآزادجموں و کشمیر کےانتخاب کیلئے ووٹنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدرآزادجموں و کشمیر کےانتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
ڈاکٹر محمد نجیب نقی مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوارہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر صدر کے امیدوارہیں۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 32 ارکان کی عددی اکثریت حاصل ہے ،پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر اسمبلی میں 14 ارکان ہیں جبکہ عوامی دست و بازو کے رکن اسمبلی ساجد اقبال مسلم لیگ ن کی حمایت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی عدالت کوای کورٹ درجہ دیدیاگیا
سپیکر طارق فاروق کی زیر صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی صدر کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کریں گے،نئے صدر آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب بھی آج ہوگی،صدر آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی شرکت متوقع ہے۔