ٹریفک پولیس نے 9ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولیاں کرلیں

Sep 24, 2026 | 12:25:PM
ٹریفک پولیس نے 9ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولیاں کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )ٹریفک پولیس نے رواں مالی سال کے پہلےڈھائی ماہ میں 9ارب 90 کروڑ سے زائد کی وصولیاں کرلیں۔
وصولیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنسزاور ای چالانز کی مد میں کی گئیں۔
ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پونے4 ارب سے زائدکےجرمانے کئے ،2ارب 84لاکھ سے زائد کی وصولیاں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کی مد میں کی گئیں جبکہ 3ارب 90 کروڑ سے زائد کی پنجاب بھر میں ای چالانز کی زیر التوا ریکوری کی گئی۔
ذرائع کے مطابق موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم کےبعدجرمانوں میں اضافےسے وصولیاں زیادہ ہوئیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر وارڈنز ڈیجیٹل چالانز کا اجرا ءکر رہے ہیں،ای چالانزکی ریکوری کیلئےٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں پنجاب بھر میں کام کررہی ہیں،پنجاب بھر میں 15 ارب سے زائد کی وصولیاں ای چالانز کی مد میں زیر التوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلنے اور خراب ہونیوالے بجلی میٹرز کو تبدیل نہ کیا جا سکا
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر لاہور سمیت صوبہ بھر سے پونے4 ارب سے زائدکےجرمانے کئے گئے۔