خیبرپختونخوامیں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف

Sep 06, 2026 | 15:54:PM
خیبرپختونخوامیں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواپولیس نے صوبہ بھر میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا.
موبائل فون میں ایپ کے ذریعے آن لائن لائسنس  پر اب جرمانہ نہیں ہوگا، رابطہ ایپ پر شناختی کارڈ نمبر ڈالتے ہی ای لائسنس منٹوں میں آپ کی اسکرین پر آجائے گا.
پشاور کے تمام ٹریفک اہلکاروں کوای لائسنس کے قانونی  اور بغیر جرمانہ تصور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

یہ بھی پڑھیں:درآمدی چینی کی برآمد کے لئے ٹینڈرجاری
سی ٹی او پشاور ڈاکٹر محمد زاہد کا کہناہے کہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک پولیس میں ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم ہے.