درآمدی چینی برآمد کرنے کا عمل شروع،ٹینڈرجاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نےدرآمدی چینی برآمد کرنے کے لیے عمل شروع کردیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےدرآمدی چینی کی برآمد کے لئے ٹینڈرجاری کردیا،ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
ٹی سی پی نے28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں ای پیڈزکےذریعے مانگی ہیں،ٹینڈر دستاویزکے مطابق موصول ہونے والی بولیاں28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی،مینول بولیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر گرفتار
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےگزشتہ سال3 لاکھ میٹرک ٹن سےزائد چینی درآمد کی تھی،پاکستان نے چینی کی درآمد پر تقریبا50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔