اوورسیز،غیرملکی اور دوسرے صوبے کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس فوری بنیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)غیر ملکی اوردوسرےصوبوں سے تعلق رکھنے والےشہریوں کیلئےڈرائیونگ لائسنس سے متعلق اچھی خبرآگئی۔
اوورسیز،غیرملکی اور دوسرے صوبے کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس فوری بنیں گے۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس کاکہناہے کہ شہریوں کو اس کیٹگری میں لرنرلائسنس نہیں بنوانا پڑے گا ،اوورسیز شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر فوری ٹیسٹ کلیئر کرکے لائسنس حاصل کریں گے۔
ٹریفک حکام کے مطابق پہلے اس کیٹگری میں شہریوں کولرنر لائسنس بنوانا پڑتا تھا،اب اس کیٹگری میں لرنرلائسنس نہیں بنوانا پڑے گا،اوورسیز،غیرملکی یا دوسرے صوبوں کے شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر فوری ٹیسٹ دے کر لائسنس حاصل کریں گے۔
ٹریفک حکام کے مطابق رائٹ ہینڈ ڈرائیونگ کے غیر ملکی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید شفاف اور قابل پیشگوئی بنانے کیلئے سفارشات پر اتفاق
اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر نے سمری آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے،آئی جی پنجاب کی منظوری کےبعدپنجاب بھر میں عملدرآمد شروع کروا دیا جائےگا۔