ای چالانز ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ

Sep 02, 2026 | 11:40:AM
 ای چالانز ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ای چالانز ادا نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
ای چالانز کی ادائیگیوں کے بغیر گاڑی کی رجسٹریشن اورٹرانسفر سمیت کوئی بھی ٹرانزیکشن نہیں ہوگی،ٹریفک پولیس ای چالانز نادہندگان کی فہرستیں محکمہ ایکسایز کے ساتھ شیئرکرےگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ وارڈنز کی جانب سے جاری کردہ چالانز موقع پر وصول کئے جاتے ہیں،ای چالانز شہری بروقت ادا نہیں کرتے جس سے اربوں روپے وصول کئے جانا ہیں،ای چالانزڈیفالٹر کی تمام فہرستیں محکمہ ایکسائز کے ساتھ انٹیگریٹ کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق ای چالانز کی ادائیگیوں تک پولیس کے ساتھ ایکسائز کی بھی سروسز نہیں دی جائیں گی،ٹریفک پولیس بھی محکمہ ایکسائز کے ٹوکن ٹیکس کی وصولیاں کرے گی،ون ایپ کے ذریعے وصولیوں کےلئے جلد محکمہ ایکسائز کو بھی لاگ ان اور پاسورڈ جاری کئےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تین سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ای چالانز کی وصولیوں کے لئےمحکمہ ایکسائز کو مراسلہ جاری کردیاہے۔