وفا قی وزیر عبدالعلیم کی زیر صدارت اجلاس، گڈز ٹرانسپورٹرز کا مکمل تعاون کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابو بکر ارشد)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے آل گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے نمائندہ وفد نےملاقات کی ہے،گڈٹرانسپورٹ نے حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ملاقات میں صدر الائنس ملک شہزاد اعوان، قمر الزمان،نثار جعفری، اویس چوہدری، بختاور خان، اظہر سراج کی شر کت،سیکرٹری مواصلات، آئی جی موٹرویز اور چیئرمین این ایچ اے بذریعہ وڈیو لنک پر اجلاس میں شر یک ہوئے ۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم شہبازشریف
گڈز ٹرانسپورٹرز کا موٹر وے پولیس کے بہتر طرز عمل پر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر،اجلاس میں موٹروے پولیس کو خلاف ورزی پر ایف آئی آر کے اندراج کا اختیار دینے پر غورکیا گیا۔
وفا قی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہامربوط پالیسی کیلئے انڈسٹریز، ایف بی آر،متعلقہ محکموں کو آن بورڈ کریں، سیکرٹری مواصلات کو 30 ستمبر کو آئندہ مشاورتی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت ۔
وفا قی وزیر عبدالعلیم خان نےمزید کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو محکمہ مواصلات سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، درپیش مسائل پر پنجاب اور سندھ حکومت سے بات چیت کی ہدایت کی۔
اجلاس کے اختتام پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان کیاگیاہے۔